عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس یوکرین تنازعے کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تیل کی قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے حکم پر روسی فوج نے یوکرین پر حملہ کردیا جس کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان غالب آگیا۔ خام مال کی قیمت 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

گیس کی قیمتوں میں 68روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ

خام تیل کی قیمت 110 ڈالر جبکہ برینٹ آئل کی 111 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا جو 109 ڈالر فی بیرل سے زائد پر جاپہنچی۔امریکا نے اسٹرٹیجک ذخائر سے 3کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔ روس یوکرین تنازعے کے باعث عالمی سطح پر تیل کی طلب و رسد میں عدم توازن کے باعث گزشتہ ہفتے سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

جمعہ کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا۔ عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1اعشاریہ99 ڈالراضافے کے ساتھ 101 ڈالر سے زائد ہوگئی تھی۔ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 94اعشاریہ70 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

Related Posts