وزارتِ خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارتِ خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان چھوڑنے کا حکم جاری کردیا
وزارتِ خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان چھوڑنے کا حکم جاری کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا  اور بھارتی حکومت کو مطلع کردیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں موجود اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی نے گزشتہ روز مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے، بھارت سے تجارتی تعلقات معطل اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مسلح افواج کو بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاررہنے کی تاکید  کی گئی۔

پاکستان نے  اپنے  ہائی کمشنر کو بھی بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان کے ہائی کمشنر معین الحق دہلی نہیں جائیں گے جبکہ اجے بساریہ کو رخصت کر دیا جائے گا۔بھارتی ہائی کمشنر کو واپسی کا حکم دینے کا مطلب یہ نہیں کہ بھارت سے سفارتی تعلقات مکمل طو رپر ختم یا معطل کر دئیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں  ہم سفارتی تعلقات کو محدود کر رہے ہیں۔اب  بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ واپس اپنے ملک چلے جائیں گے جبکہ ان کی جگہ بھارت کا ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان میں کام جاری رکھ سکے گا۔

گزشتہ روز سلامتی کمیٹی اجلاس میں شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر دفاع پرویز خٹک، مسلح افواج کے سربراہان، سربراہ آئی ایس آئی اور دیگر حکام شریک ہوئے تھے۔  سول اور عسکری قیادت نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کے ممکنہ اختیارات پر مشاورت مکمل کی اور ملکی سلامتی کے بارے میں اہم فیصلے ہوئے۔

مزید پڑھیئے: مسئلہ کشمیر پر امریکی دارالحکومت میں بھارت کے خلاف احتجاج

Related Posts