بھارتی اداکارہ جیب کاٹنے کے جرم میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ جیب کاٹنے کے جرم میں گرفتار
بھارتی اداکارہ جیب کاٹنے کے جرم میں گرفتار

بھارتی ریاست بنگال کے شہر کلکتہ میں ایک اداکارہ جیب کاٹنے کے جرم میں گرفتار کرلی گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کلکتہ میں منعقدہ کتب میلے میں بھارتی اداکارہ روپا نے لوگوں کو جھانسہ دیکر اُن کی جیب سے بٹوہ نکالا بعدازاں پولیس نے اُن کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق بک فیئر کے دوران اداکارہ نے کئی اور لوگوں کے بھی بٹوے چوری کیے اور اسی دوران پولیس نے اداکارہ کو بٹوے میں سے پیسے نکال کر، بٹوے کو کوڑے دان میں پھینکتے ہوئے دیکھ لیا جس کے بعد اداکارہ کی گرفتاری عمل میں آئی۔

بعدازاں پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیش کے دوران اداکارہ کے جواب تسلی بخش نہیں تھے، جس پر انہیں حراست میں لیا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران اداکارہ نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ وہ یہ کام پہلی دفعہ نہیں کررہی ہیں بلکہ پہلے بھی کئی دفعہ کرچکی ہیں۔

اداکارہ روپا کی تفتیش کے دوران اُن کے بیگ سے ایک ڈائری بھی ملی جس میں ان کی پچھلی تمام وارداتوں سے متعلق تفصیل درج تھی۔

Related Posts