بھارت نے امریکی کمیشن پرنئی دہلی میں ہونے والے نسلی فسادات کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے اور اس کا مقصد معاملے کو سیاسی رنگ دینا ہے۔
بھارت کی وزارت خارجہ نے امریکی کمیشن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رپورٹ حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے اور اس کا مقصد معاملے کو سیاسی رنگ دینا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی کمیشن نے اپنے بیان میں نئی دہلی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی میں ہونے والے تشدد اور مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے مداخلت نہ کرنے کی خبریں انتہائی پریشان کن ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی نئی دہلی میں مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں کی گاڑیاں اور املاک نظر آتش کر دی گئیں ۔
مسلمان آبادیوں پر دھاوا بولنے والےشرپسند ہندو مذہبی نعرے لگا رہے تھے اور ان پرتشدد واقعات میں مسلمان آبادیوں کو دن دہاڑے نشانہ بنایا گیاجبکہ بظاہر پولیس بھی اس تمام تر کارروائی میںشرپسند ہندوؤں کی آلہ کار نظر آئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت ماتا کی جے کہنے والا ہی بھارت میں رہیگا، وزیراعلیٰ ہماچل پردیش