دہلی: بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آنے کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔
بھارتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 3 ہزار 460 مریض موت کے منہ چلے گئے ہیں۔
سوا ارب سے زیادہ آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی 3 لاکھ 25 ہزار 998 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی مرض سے متاثرہ 2 کروڑ 78 لاکھ 94 ہزار 800 مریض سامنے آچکے ہیں۔
بھارتی وزارت صحت نے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن میں 7 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس عرصے کے دوران 10 ہزار سے زیادہ کورونا مریض موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار 911 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 35 لاکھ 48 ہزار 837 ہو گئیں۔
یہ بی پڑھیں : گلستان جوہر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا کارندہ گرفتار