کراچی میں کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز کام آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Recruitment of hundreds of vaccinators declared illegal in Sindh

کراچی:کراچی میں کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز کام آگئی، شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین سینٹر پہنچ گئی۔

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کے اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے ایکسپو سینٹر پہنچ گئی۔ایکسپو سینٹر میں ویکسینیشن کرانے کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 1لاکھ 88 ہزار سے زائد لوگوں نے ویکسین لگوائی۔یاد رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا تھا کہ ویکسین نہ کرانے والے کی سم بند کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 20ہزار افراد متاثر، 23ہزار200سے زائد جاں بحق

کراچی میں رفیقی شہید اسپتال میں ویکسین سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ناصر شاہ نے کہا تھا کہ جو ویکسین نہیں کرائے گا اس کی سم بند کردی جائے گی۔

Related Posts