اسلام آباد: پاک فوج کے سینئر افسر کو پولیس اہلکار نے اہلخانہ کے سامنے تھپڑ ماردیا اور بدتمیزی کی ہے۔ شہریوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاک فوج کے سینئر افسر طاہر کو تھپڑ مارنے کا واقع دامن کوہ چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا ہے۔
اے ایس آئی شہزاد نے پاک فوج کے افسر طاہر کو ان کے اہلخانہ کے سامنے تھپڑ مارا اور بدتمیزی بھی کی۔
اے ایس آئی کی جانب سے پاک فوج کے افسر کو تھپڑ مارنے پر شہریوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب پولیس فوج کو خاطر میں لاتی تو عام شہریوں کا کیا بنےگا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے شریف شہریوں کی بےعزتی کرنا عام سی بات ہے کسی کو بھی کہیں بھی روک لیتے ہیں اور اپنی پولیس کی تربیت دکھانا شروع کردیتے ہیں۔ شہریوں نے آئی جی اسلام آباد سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرین نے بانس سے انقلابی کرکٹ بیٹ تیار کرلیا