وزیر اعظم عمران خان کل بحرین کے دورے پر روانہ ہوں گے، دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم کی شاہِ بحرین سمیت بحرین کی دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔
شاہِ بحرین حماد بن الخلیفہ نے وزیر اعظم عمران خان کو بحرین دورے کی دعوت دی ہے۔ اراکینِ کابینہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی دورۂ بحرین کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
رواں ماہ 16 سے 17 دسمبر کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ بحرین کے دوران بحرین کے قومی دن کے موقعے پر سربراہانِ مملکت کی ملاقات ہوگی۔
بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے دوران وزیر اعظم عمران خان شاہِ بحرین کی ملاقات پر وزیر اعظم کو بحرین کی طرف سے سول اعزاز دیا جائے گا۔
شاہِ بحرین حماد بن عیسیٰ الخلیفہ وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیں گے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان سوئٹزر لینڈ روانہ ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان بحرین، ملائشیا اور سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے