اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کے حمایتی ہاتھا پائی کریں تو دفاع کا حق استعمال کریں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر داخلہ نے کارکنان کے نام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ بدتمیزی کرنیوالا ایک شخص ہو یا زائد، سب کی قابل شناخت ویڈیو بنائیں۔
بھرپور کاروائی، اندراج مقدمہ، گرفتاری حتیٰ کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی Blockage عمل میں لائی جائیگی تاکہ شہریوں کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 15 میں دئیے گئے ”Freedom of Movement“ کے حق کاتحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
(4/5)— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) July 12, 2022
انہوں نے کہا کہ ویڈیو واٹس ایپ یا سوشل میڈیا کے ذریعے ایف آئی اے کو ٹیگ کی جائے، بد تمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
آرمی چیف کراچی پہنچ گئے، طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا