گھوٹکی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایمپائرکی انگلی سے حکومت بنے تووہ عوام کی طرف نہیں دیکھتی، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو ختم کرنا ہوگا۔
گھوٹکی میں خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک پر کٹھ پتلی حکومت مسلط، الٹی گنتی شروع ہوچکی، جیالوں کا لشکر اسلام آباد پہنچ کر ان سے حساب لے گا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں، ایمپائرکی انگلی سے حکومت بنے تووہ عوام کی طرف نہیں دیکھتی۔
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ نوجوان ڈگریاں لیکر گھومتے ہیں لیکن روزگار نہیں مل رہا، محنت کے باوجود کسانوں کو اس کا پھل نہیں ملتا، الیکشن میں گھوٹکی کے عوام نے عمران خان کو شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں آیا تو گھوٹکی کے عوام نے مایوس نہیں کیا، پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ سنایا، عمران خان کوشکست کا سامنا کرنا پڑا، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کو عوام پر مسلط کیا گیا۔
مزید پڑھیں: حکومت عوام اور آئی ایم ایف دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔شہباز شریف