آئی سی سی اور پی سی بی چیف نے پاک آسٹریلیا سیریز کو تاریخی قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی اور پی سی بی چیف نے پاک آسٹریلیا سیریز کو تاریخی قرار دے دیا
آئی سی سی اور پی سی بی چیف نے پاک آسٹریلیا سیریز کو تاریخی قرار دے دیا

راولپنڈی: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس،آسٹریلیا کرکٹ چیف نک ہلکے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی تیاریاں دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کرکٹ سے بڑھ کر ہے، حالیہ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس،پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین ،آسٹریلیا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو نک ہلکے،آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے بھی اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ شائقین کرکٹ کودونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑ یراڈ ماش کے انتقال پر افسوس ہے۔اس موقع کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہکلے نے کہا کہ پاکستان میں آج تاریخی دن ہے،آسٹریلیا کی ٹیم کے شاندار استقبال پرپی سی بی اورپاکستانی کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تیاریاں دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ گیاہے۔ کرکٹ سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

نک ہلکے نے کہاکہ پاکستان میں آسٹریلیا کی ٹیم کا تاریخی استقبال کیا گیا، پی سی بی اور پاکستان میں کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو فروغ ملا ہے۔

آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہاکہ پاکستان عوام کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ شائقین اسٹیڈیم پہنچ کر کھلاڑیوں کو سپورٹس کرینگے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے 24سال بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا اہم دن ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی مداحوں نے آسٹریلیا کودیکھنے کیلئے24 سال انتظارکیا۔

پاکستانی عوام کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔فیصل حسنین نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کرکٹ سے بڑھ کر ہے، حالیہ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا۔

مزید پڑھیں: افسوسناک خبر،سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش کا 74سال کی عمر میں انتقال

راولپنڈی ٹیسٹ سے دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ روابط کا نیا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہاکہ فخر ہے کہ میرے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداران بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر شکر گزار ہیں۔

Related Posts