راولپنڈی: شہر کی مصروف ترین روڈ راول روڈ پر سینکڑوں گٹروں کے ڈھکن عرصہ دراز سے غائب ہیں، فیصل آباد واقع سے بھی انتظامیہ نے سبق نہیں سیکھا، ظہیراحمداعوان کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت لاپرواہی سے کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے اگر کسی شہری کا جانی نقصان ہوا تو میونسپل کارپوریشن افسران پر ایف آئی آر کٹوائیں گے۔
چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی ظہیراحمداعوان کا کہنا ہے کہ ہم نے میونسپل کارپوریشن افسران،چیف سیکریٹری پیٹیشن سیل،وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر درخواستیں بھی دے رکھی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی انتظامیہ حادثے کا انتظار کرتی ہے۔
ظہیراحمداعوان چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے راول روڈ کے دورے کے موقع پر جن گٹروں سے ڈھکنے غائب تھے، ان گٹروں میں جاکر احتجاج کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہر مسائل کا گھڑ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں فیصل آباد میں انتہائی درد ناک واقع پیش آیا، جس میں ایک بچہ گٹر کے ٹوٹے ہوئے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہواجس کے بعد باقاعدہ چیف سیکریٹری پنجاب نے پورے صوبے کی انتظامیہ کو گٹروں کے کھلے مین ہولز فی الفور بند کرنے کے احکامات جاری کئے۔لیکن انتظامیہ روایاتی سستی،مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: نالوں کی صفائی نہ سے مون سون میں بڑے نقصان کا خدشہ ہے، ظہیر اعوان