جمعیت علمائے اسلام غربی کے تحت 25جنوری کے کنونشن کی تیاری مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام غربی کے تحت 25جنوری کے کنونشن کی تیاری مکمل کرلی گئیں
جمعیت علمائے اسلام غربی کے تحت 25جنوری کے کنونشن کی تیاری مکمل کرلی گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جمعیت علمائے اسلام ضلع غربی کے تحت ورکرز کنونشن 25جنوری کو ہوگا، کنونشن سے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو ودیگر مرکزی وصوبائی رہنماء خطاب کریں گے۔

کنونشن کے حوالے سے جے یوآئی ضلع غربی نے تیاریاں مکمل کرلیں، بلدیاتی انتخابات میں حیران کن نتائج دیں گے،جے یوآئی مفتی خالد کی قیادت میں ضلع غربی میں نئی تاریخ رقم کرے گی۔

جمعیت علمائے اسلام ضلع غربی کے سیکریٹری اطلاعات قاری عبداللہ بسمل کے مطابق جے یوآئی ضلع غربی کے تحت متوقع بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں عظیم الشان ورکرز کنونشن 25جنوری 2022 بروز منگل کو سلیبریشن لان نزد نیاناظم آباد میں ہوگا۔

قاری عبداللہ بسمل کے مطابق تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں، کنونشن میں جمعیت علماء اسلام کراچی کی پوری قیادت سمیت صوبائی اور مرکزی رہنماء بھی شریک ہونگے، ڈور ٹو ڈور دعوتی مہم جاری ہے۔

مزید پڑھیں: سرکاری وسائل سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان

قاری عبداللہ بسمل نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع غربی آنے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تیار اور پر عزم ہے، خیبر پختون خواہ کی طرح پورے ملک اور ضلع غربی میں بھی جمعیت علمائے اسلام تاریخ رقم کرے گی،انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام احباب کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کردیں۔

Related Posts