’میں کسی کے ذہن کو تبدیل نہیں کرسکتی‘، بہروز سبزواری کے متنازعہ بیان پر مومل شیخ کا ردعمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار بہروز سبزواری کے خواتین کے کپڑوں کے حوالے سے متنازعہ بیان پر مومل شیخ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کچھ عرصے قبل بہروز سبزواری نے ایک انٹرویو میں خواتین کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں مردوں کی توجہ سے محفوظ رہنے کیلئے مناسب لباس پہننا چاہئیے۔

حال ہی میں بہروز سبزواری کی بھانجی مومل شیخ نے ایک ٹاک شو میں اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، اداکارہ سے جب میزبان نے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ اُن کا نقطہ نظر تھا، شاید انہوں نے ایسا کچھ دیکھا ہوگا جبھی یہ کہا تھا۔

مومل شیخ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بہروز سبزواری جب اس پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے پہنچے ہوں تو انھیں راستے میں کچھ ایسا دکھا ہو جس نے انھیں یہ کہنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم لوگ کسی ٹاک شو میں آتے ہیں تو ہم اسکرپٹ کے مطابق بات نہیں کرتے بلکہ جو کچھ ہمارے دل میں ہوتا ہے ہم وہی بیان کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا کراچی سے لاپتہ ہونیوالی 2 سہیلیاں کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ سے ملنے کیلئے گھر سے بھاگی تھیں؟

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اب لوگوں کو اس بات کو بھول جانا چاہئیے اور اگر اس بارے میں کچھ پوچھنا ہے تو آپ لوگ بہروز سزواری سے پوچھے مجھ سے نہیں۔

خواتین کے لباس کے متعلق مومل شیخ کا کہنا تھا کہ میں کسی کی رائے یا کسی کے ذہن کو تبدیل نہیں کرسکتی، ہر کسی کو اپنے رائے پر عمل کرنے کا مکمل حق ہے، ہمیں اس میں دخل نہیں دینا چاہئے۔

Related Posts