ممبئی: بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی جانب سے اپنی صحت سے متعلق ٹوئٹ نے اُن کے چاہنے والوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔
بالی وڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن جو سوشل میڈیا پر زیادہ تر سرگرم رہتے ہیں، انہوں نے ٹویٹ میں اپنی صحت کے بارے میں واضح طورپرتو کچھ نہیں بتایا بس اتنا کہا کہ کہ دل دھڑک رہا ہے۔پریشانی بھی ہے اورامید بھی۔
میگا اسٹار کے سوشل میڈیا پر تاثرات کے بعد ان کے چاہنے والوں نے امیتابھ بچن کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دعائیں کیں۔
امیتابھ بچن کے کچھ مداحوں کی جانب سے اس حوالے سے ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کی طبیعت خراب ہے، مگر اُنہوں نے اس پر کوئی بھی رد عمل نہیں دیا اور خاموشی اختیار کئے رکھی۔
مزید پڑھیں: جنگ کے باعث خاندان کیلئے فکر مند ہوں،بالی وڈ کی یوکرینی اداکارہ کی فریاد