کراچی: وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ اومی کرون کی مریضہ نے ویکسی نہیں لگوائی تھی، کراچی میں کورونا کی نئی قسم کے پہلے کیس کی جینومک اسٹڈی کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ صحت سندھ نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیس کی جینومک تحقیقات جاری ہیں۔ 57سالہ مریضہ میں وائرس کی علامات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اومی کرون وائرس ہے۔
اومی کرون پھیلنے کا خدشہ، کراچی میں دوبارہ لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ ہوگیا
کورونا کی نئی قسم نے پاکستان میں پنجے گاڑنا شروع کردئیے، اومی کرون کے مزید کیسز رپورٹ
بیان میں وزیرِ صحت سندھ نے کہا کہ اومی کرون وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، تاہم اس میں اموات کا تناسب کم ہے۔ جنوبی افریقہ سے آنے والی رپورٹس کے مطابق وائرس کی اس قسم سے زیادہ اموات نہیں ہوئیں۔
وزیرِ صحت سندھ نے کہا کہ جنومک اسٹڈی کے نتائج آنے میں 2 ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ وائرس کی کسی بھی قسم سے بچنے کا بہترین حل ویکسین لگوانا ہے۔ ویکسین نہ کروانے کی وجہ سے تیزی سے پھیلتا ہے۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ اومی کرون کی مشتبہ مریضہ نے ویکسی نہیں لگوائی تھی۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں۔ وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاط اور ٹیکے لگوانا لازمی ہے۔