جسٹس محمد علی مظہر نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھالیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر حلف اٹھالیا ۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے آج اسلام آباد میں  ایک سادہ اور باوقار تقریب میں جسٹس محمد علی مظہر سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر سپریم کورٹ میں حلف لیا۔

تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز ، اٹارنی جنرل آف پاکستان ، سینئر وکلاء ، لاء آفیسرز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران نے شرکت کی۔

تقریب حلف برداری کی کارروائی رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے انجام دی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

یادرہے کہ جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے باوجود سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:ہمارا ایجنڈا امن و استحکام اور افغانستان کی یکجہتی و خوشحالی ہے، شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس محمد علی مظہرکی تقرری کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان بار کونسل نے جسٹس محمد علی مظہر کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی مخالفت کی اور ملک بھر میں احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

Related Posts