راولپنڈی : زلمی فاؤنڈیشن، وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے مذہبی ہم آہنگی کے فروع کیلئے چرچز کی ٹیموں کے درمیان ہارمونی کرکٹ لیگ راولپنڈی میں شروع ہوگئی۔
راولپنڈی کے سینٹ میری اکیڈمی گراؤنڈ میں وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔سینیٹر انور لال ، کارڈینل جوزف کوٹس،بشپ سیموئیل ازریا ، کرسٹوفر شیرف (کنٹری کوآرڈی نیٹر چرچر کرکٹ چیپٹر) ، ڈاکٹر سڈرک (چیف انوویشن آفیسر زلمی فاؤنڈیشن ) اور جنرل سیکریٹری اوقاف ویلفیئر ایسوسی ایشن میاں عبدالقادر بھی موجود تھے۔
وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔ہارمونی کرکٹ لیگ کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی کاپیغام دیا ہے۔
مزید پڑھیں:دوسرا ون ڈے، انگلینڈ نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے دی
چیف انوویشن آفیسر زلمی فاؤنڈیشن ڈاکٹرسڈرک نے کہا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کھیلوں کے لیے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، کھیلوں کے ساتھ صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھی نوجوانوں کو متحرک کررہے ہیں۔
اس موقع پرسینیٹر انور لال ، کارڈینل جوزف کوٹس،بشپ سیموئیل ازریا،بشپ جوزف ارشد، کرسٹوفر شیرف (کنٹری کوآرڈی نیٹر چرچر کرکٹ چیپٹر) نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔
Event Highlights from Day 1 of #HarmonyCricketLeague
Mr. @RaiTaimoorPTI (Provincial Minister of Punjab for Sports) was the Chief Guest at Opening ceremony.
H.E. Joseph Cardinal Couts, Dr. Joseph Arshad & Samuel Azaria also graced the event.
#BringingBackSmiles #HCL2021 pic.twitter.com/a3nDP0Ofpt
— Zalmi Foundation (@FoundationZalmi) July 10, 2021