اسلام آباد:اداکارہ حریم فاروق ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی مداح نکلیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے میں پر اداکار نے اپنے کردار کو اچھے طریقے سے نبھایا ہے ۔
معروف اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے اس ڈرامے میں تمام اداکاروں کی اداکاری دیکھتے ہوئے وہ حیران ہو جاتی ہیں۔
ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، عائزہ خان ، سویراندیم ، عدنان صدیقی اور حرامانی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:اداکارہ عائزہ خان نے ذاتی زندگی کے اہم راز مداحوں پر ظاہر کردیئے