فلسطین کے مظلوم عوام ڈونلڈٹرمپ کا امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں۔حماس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطین کے مظلوم عوام ڈونلڈٹرمپ کا امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں۔حماس
فلسطین کے مظلوم عوام ڈونلڈٹرمپ کا امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں۔حماس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو فلسطینی عوام نے مسترد کردیا ہے، اس بات کا اعلان فلسطینی جدوجہدِ آزادی کی تحریک حماس اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے کیا۔

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بعد فلسطینی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور امریکا اور اسرائیل دونوں کے خلاف خوب احتجاج اور نعرے بازی کی۔

فلسطینی عوام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے امن منصوبے کو اسرائیل کے حق میں جانبدارانہ اقدام قرار دیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ امریکا کا اقدام ناقابلِ برداشت ہے۔

فلسطینی جدوجہدِ آزادی کی تنظیم حماس نے اعلان کیا کہ مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت بنائے جانے کا فیصلہ یکطرفہ اور غیر قانونی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی رائے نہیں لی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ یروشلم  اور بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت قرار دے دیا۔ یہ اعلان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں کیا گیا۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی دارالحکومت کے لیے مشرقی علاقے کا انتخاب کیا گیا ہے۔مقبوضہ مشرقی یروشلم میں بھی فلسطینیوں کو دارالحکومت دیا جائے گا۔

اپنے  امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امن منصوبے کے تحت یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیا جارہا ہے جبکہ مغربی کنارے کو آدھے حصے میں نہیں کاٹا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ یروشلم  اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت قرار 

Related Posts