خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں تھانے پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے تھانہ پھندو میں پیش آیا۔ نامعلوم دہشت گردوں نے دستی بم سے پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا ، خوش قسمتی سے دیگر جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تھانے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔
راولپنڈی میں13سالہ بچہ چھت سے گرکرجاں بحق، بسنت منانے پر360افراد گرفتار
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں کی عمر 30 سے 45 سال کے درمیان رہی ہوگی جنہیں طبی امداد دی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔
دہشت گردوں نے 2 دستی بم تھانے کی حدود میں پھینک کر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیمیں دیگر مقامات سے جائے وقوعہ پر پہنچیں اور تفتیش شروع کی گئی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ میں دستی بموں کے ذریعے حملے کی تصدیق کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ واقعے کے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔