وفاقی حکومت نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم پر عملدرآمد روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی حجِ ادا کرنے والے عازمین کو مبارکباد، امت کیلئے دعا کی اپیل
وزیر اعظم کی حجِ ادا کرنے والے عازمین کو مبارکباد، امت کیلئے دعا کی اپیل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم پر عملدرآمد روک دیا ہے جبکہ یہ اسکیم سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں شروع کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسکیم روکنے کا مقصد تبدیل شدہ حالات کے تحت اسکیم کے اہداف بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوام متحدہ غریب ممالک کی مدد کیلئے مربوط اقدامات کرے، پاکستان

 میرا پاکستان میرا گھر ہاؤسنگ اسکیم روکنے کے متعلق وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی اسکیم ایک ہفتے میں شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسکیم میں مدد دینے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی 2020 سے تعمیرات کے شعبے میں کئی اقدامات اٹھائے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2020 میں حکومت نے گورنمنٹ مارک اپ سبسڈی اسکیم متعارف کرا کے ان کوششوں کو تقویت دی جنہیں میرا پاکستان میرا گھر مارک اپ سبسڈی اسکیم کہا جاتا ہے۔

مرکزی بینک کے بیان کے مطابق مارچ 2021 میں حکومت نے متعلقہ فریقوں کی آراء اور مشوروں کی روشنی میں میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کی خصوصیات میں مزید توسیع پیدا کی۔

اسکیم کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ میرا پاکستان میرا گھر روایتی اور اسلامی دونوں شکلوں میں دستیاب تھی اور ملک بھر کے بینک اس کے تحت پست سے متوسط آمدنی والے طبقات کو بہت کم فنانسنگ ریٹ پر گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض دے سکتے تھے۔ 

Related Posts