پاکستان کا روس یوکرین تنازعے کے پر امن حل کا مطالبہ، جرمنی کا خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا روس یوکرین تنازعے کے پر امن حل کا مطالبہ، جرمنی کا خیر مقدم
پاکستان کا روس یوکرین تنازعے کے پر امن حل کا مطالبہ، جرمنی کا خیر مقدم

اسلام آباد: پاکستان نے روس یوکرین تنازعے کے پر امن حل کا مطالبہ کیا ہے جس کا جرمنی نے خیر مقدم کیا۔ جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کا یوکرین پر حملہ عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی نے پاکستان کی جانب سے یوکرین تنازعے کے سفارتی حل سے متعلق مطالبے کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ پاکستان ڈپلومیسی کے ساتھ کھڑا ہے، ہم کسی تنازعے کا حصہ نہیں بن سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

روس یوکرین فوجی آپریشن، پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں بنے گا۔شاہ محمود قریشی

آج میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں بن سکتا۔ جرمن وزیر خارجہ انا لینا بیئر بوک کا کہنا ہے کہ روسی صدر نے مہینوں تک پراپیگنڈہ کیا اور پھر یوکرین کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے مزید کہا کہ جرمنی نے سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے روس یوکرین تنازعے کا پر امن حل تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ ہم پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ روس سے آگاہ ہیں۔ بدقسمتی سے دورے پر روسی جارحیت کے بھی سائے پڑ گئے۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے روس یوکرین تنازعے کے پر امن سفارتی حل کا مطالبہ کیا جس کی تعریف کرتے ہیں۔ پاک جرمنی تعلقات طویل المدتی اور کثیر جہتی ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ پاکستان عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی سیاسی و سفارتی مخالفت کرے گا۔

Related Posts