فریحہ الطاف کی ویب سیریز دائی نے حمل ضائع کرنے کا متنازعہ موضوع چھیڑدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فریحہ الطاف کی ویب سیریز دائی نے حمل ضائع کرنے کا متنازعہ موضوع چھیڑدیا
فریحہ الطاف کی ویب سیریز دائی نے حمل ضائع کرنے کا متنازعہ موضوع چھیڑدیا

نئی ویب سیریز دائی نے حمل غیر قانونی طور پر ضائع کرنے کا متنازعہ موضوع چھیڑ دیا ہے جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریحہ الطاف اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

معروف فلمساز نعمان خان کی ویب سیریز دائی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اردو فلکس کا کہنا ہے کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری کی مشہورومعروف شخصیت فریحہ الطاف ویب سیریز دائی میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

ایک منفی رول میں اداکارہ فریحہ الطاف کا یہ پہلا مرکزی کردار ہوگا۔ ویب سیریز میں اپنے کیریکٹر پر روشنی ڈالتے ہوئے معروف اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک منفی کردار ہے مگر اس کے بہت سے دیگر پہلو بھی ہیں۔

اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فریحہ نے کہا کہ آپ اسے تقریباً ایک سیریل کلر سمجھ سکتے ہیں جو پے درپے مختلف افراد کو قتل کرتا ہے جبکہ کسی ٹی وی سیریز یا فلم میں کام کرنے کے مقابلے میں ویب سیریز کہیں بہتر تجربہ ہے۔

غیر قانونی طور پر کرایا جانے والا اسقاطِ حمل پاکستانی خواتین کی صحت بلکہ زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے۔ ایمرجنسی کیسز میں خواتین کو قانون بھی حمل ضائع کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ پیدا نہ ہوسکنے والے بچے کے مقابلے میں خواتین کی زندگی بچائی جاسکے۔

دیگر کیسز میں اپنا وارث بیٹا یا بیٹی حاصل کرنے کیلئے لوگ خواتین کی زندگیاں داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ خواتین کو جنسی زیادتی اور مرضی کے خلاف حمل کے بعض کیسز میں مجبور بھی کیا جاتا ہے کہ وہ اپنا بچہ ضائع نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی زیادتی پر وزیرِ اعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے  5ستارے

Related Posts