پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا چوتھا روز، میچ تاخیر کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا چوتھا روز، میچ تاخیر کا شکار
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا چوتھا روز، میچ تاخیر کا شکار

راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل شروع ہونے میں تاخیر کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ شام سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، آؤٹ فیلڈ خراب ہونے کے باعث میچ میں تاخیر ہوگی۔

واضح رہے کہ کھیل شروع ہونے کا وقت 10 بجے ہے تاہم آج 10 بجے دونوں ٹیمیں ہوٹل سے راولپنڈی اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونگی۔

مزید برآں میچ کا چوتھا اور 5واں دن بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے جبکہ تیسرے روز بھی کھیل بارش اور خراب روشنی کے باعث جلدی ختم کیا گیا،جس میں آسڑیلیا نے دو وکٹوں پر 271 رنز بنا رکھے ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے 4 وکٹوں پر 476 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی اور پی سی بی چیف نے پاک آسٹریلیا سیریز کو تاریخی قرار دے دیا

خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس،آسٹریلیا کرکٹ چیف نک ہلکے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تیاریاں دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کرکٹ سے بڑھ کر ہے، حالیہ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے۔

Related Posts