ملتان: صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے تحریکِ انصاف کے سابق رکنِ پنجاب اسمبلی رفاقت گیلانی کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لیہ سے عوام کے ووٹ لے کر منتخب ہونے والے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی رفاقت گیلانی کی گرفتاری ملتان سے ہوئی۔ پنجاب پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کردی۔
آزادی کیلئے جان تک قربان کردونگا۔ عمران خان
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رفاقت گیلانی نے 9 مئی کو ملتان میانوالی روڈ بلاک کردی، فائرنگ کی اور گاڑیاں جلائیں، ان الزامات میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق رفاقگ گیلانی کے خلاف تھانہ چوک اعظم میں درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ رفاقت گیلانی لیہ کے حلقہ پی پی 283 سے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقدمات کے اندراج کے بعد سے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی رفاقت گیلانی ملتان میں اپنے قریبی عزیز کے ہاں روپوش تھے، تاہم ملزم سے مقدمے میں درج الزامات کے تحت تفتیش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس ذرائع نے گزشتہ روز اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے، انہیں کے پی پولیس نے گرفتار کیا۔