بی جے پی رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی، دفترِ خارجہ کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کی جانب سے نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بھارتی لیڈرز کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفترِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں بسنے والے مسلمان بھی بیانات پر شدید غصے میں ہیں، گستاخانہ بیانات سے پاکستانی عوام اور مسلم امہ کے جزبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر سخت ردعمل

ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی بھارت میں معمول بن چکا ہے۔ بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں کو سیکیورٹی فورسز کی سرپرستی حاصل ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت میں انتہاپسند ہندو مسلمانوں کو مسلسل دیوار سے لگارہے ہیں۔

 قبل ازیں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کی جانب سے نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق نفرت انگیز اور توہین آمیز کلمات کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی مرکزی ترجمان نپور شرما کی جانب سے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی تھی جس پر بی جے پی نے خاتون رہنما کو عہدے سے برطرف کرکے پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

Related Posts