پانچ مشہور شخصیات کی فوٹوشاپ تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پانچ مشہور شخصیات کی فوٹوشاپ تصاویر وائرل
پانچ مشہور شخصیات کی فوٹوشاپ تصاویر وائرل

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ سیلفی کلچر ساری دنیا میں فروغ پارہا ہے تاہم اس کی وجہ سے عدم تحفظ کا احساس بھی بڑھ رہا ہے۔

وقت گزرنے کی ساتھ دنیا کی مشہور شخصیات حد سے زیادہ ترمیم کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کررہی جن میں ان کی اصل شناخت کہیں دور پردے کے پیچھے چھپتی جارہی ہے۔

سیاست اور شوبز سے تعلق رکھنے والی 5 مشہور شخصیات نے اپنی فوٹو شاپ تصاویر جاری کی ہیں جس پر کسی نے دھیان نہیں دیا ہے۔ 

مہوش حیات 

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک خوبصورت فوٹو شاپ تصویر شیئر کی ہے۔ چھوٹی سی کمر کے ساتھ ابھرے ہوئے سینے کو غور دے دیکھنے پر پتا چلتا ہے کہ اتنی چھوٹی کمر کیسی ہوسکتی ہے؟

کیٹ ونسلیٹ

ہالی ووڈ کی معروف کیٹ ونسلیٹ اداکارہ بجا طور پر ایک خوبصورت خاتون ہیں۔ کیٹ ونسلیٹ نے ووگ کور کے لیے فوٹو شاپ تصویر شیئر کی ہے۔ کریون کلر کے لینز کی وجہ سے کیٹ ونسلیٹ کی آنکھیں انتہائی جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر میں ، اس کا تل ختم ہوگیا ہے۔

بیونس

اگر بیونس کو فوٹو شاپ کی ضرورت ہے تو ہم میں سے باقی لوگوں کے لئے یقینی طور پر کوئی امید نہیں ہے۔ جوائے میگزین میں ان کی تصویر نے بنیادی طور پر بیونس کو بالکل مختلف شخص میں تبدیل کردیاہے، کمر کی کاٹ اور دیگر تبدیلیوں نے بیونس کو انتہائی کم سن بنا دیا ہے۔

پریانکا چوپڑا

انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماضی کی ملکہ حسن پریانکا چوپڑا نے اپنی فوٹو شاپ تصویر کی ہے ۔ تصویر میں پریانکا چوپڑا انتہائی خوبصورت اور دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی وباء کورونا کی وجہ سے مشن امپوسیبل 7 کی شوٹنگ پھر بند

کملا ہیرس

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کملا ہیرس کی تصویر ووگ نے شائع کی تھی جس نے پوری دنیا میں ایک نئے تنازع کو جنم دیا تھا۔ فوٹو شاپ تصویر میں کملا ہیرس کی افریقی چہرے کی پہچان بالکل ماند پڑگئی تھی جس پر ووگ کو دوبارہ تصویر تبدیلی کرنی پڑی تھی۔

Related Posts