کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ، نوجوان شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ، نوجوان شہری جاں بحق
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ، نوجوان شہری جاں بحق

کراچی میں ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران ایک نوجوان شہری جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کی مرکزی شاہراہِ فیصل پر ڈکیتوں نے ایک نوجوان سے چھینا جھپٹی کی واردات کی جس پر نوجوان نے مزاحمت کی۔ ملزمان نے نوجوان پر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

اے این ایف کی کارروائی، کار سے 43 کلو افیون برآمد، ملزم گرفتار

فائرنگ کے واقعے میں نوجوان عفان احمد جاں بحق ہوگیا۔ آج صبح نوجوان کو عمرے کیلئے نکلنا تھا جو کل صبح اپنے گھر سے دفتر کیلئے روانہ ہوا۔ عفان احمد کی شادی کو صرف 2 ماہ گزرے تھے۔

عفان احمد جماعتِ اسلامی کے سابق یوسی ناظم ولید احمد کے بھتیجے تھے۔ جن کو عوامی مرکز کے نزدیک ڈکیتی مزاحمت پر 2 ڈاکوؤں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ مقتول کی رہائش پی اے ایف ہاؤسنگ اسکیم میں تھی۔

مقتول عفان احمد کی سائٹ کے علاقے میں پلاسٹک کی کمپنی ہے۔ ڈکیتوں نے عفان احمد کے سرپر گولی مار کر انہیں قتل کردیا۔ عفان احمد کی نمازِ جنازہ آج صبح 10 بجے فالکن سوسائٹی بلوچ کالونی مسجد میں ادا کی گئی۔ 

 

Related Posts