کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے سندھ کے لئے خصوصی شوگر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وزرا پر غلط بیانات دینے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 38 شوگر ملوں میں سے 18 کا تعلق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور اومنی گروپ سے ہے۔
فردوس شمیم نقوی نے بتایا کہ فروخت ہونے والی تمام شوگر ملوں کا خریدار یکساں ہے، شوگر انکوائری کمیٹی بناکر اس خرید و فروخت کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں۔
مزید پڑھیں: شوگر مل مافیا اور چینی کے بحران پر مشتہر کی گئی رپورٹ