فردوس عاشق اعوان نے بدعنوانی کے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان نے بدعنوانی کے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی
فردوس عاشق اعوان نے بدعنوانی کے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدعنوانی کے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ شفاف نہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں بدعنوانی کے بارے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ہمیں تحفظات ہیں۔ 

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رپورٹ میں سب سے زیادہ کرپشن سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں دکھائی گئی جس کے بعد تحریکِ انصاف کا نمبر آیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدعنوانی میں تیسرا نمبر پیپلز پارٹی جبکہ چوتھا مسلم لیگ (ن) کو دیا گیا۔ رپورٹ کون مانے گا؟ مسترد کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے الزام لگایا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل چیپٹر کے سربراہ کو مسلم لیگ (ن) نواز چکی ہے۔ انہیں سفیر مقرر کرنے پر مسلم لیگ قیادت کو نوازا گیا۔ عالمی  ادارے کو اپنی ساکھ کا جائزہ لینا ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2019 میں کرپشن سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2018 کی نسبت 2019 کے دوران کرپشن بڑھ گئی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ  2018 ء کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 33 تھا جو 2019ء میں  32 ہوگیا۔

 کرپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے، رپورٹ کے مطابق 2019 میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

Related Posts