شیریں مزاری کی صاحبزادی، کارکن انسانی حقوق ایمان مزاری پر بغاوت کا مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیریں مزاری کی صاحبزادی، کارکن انسانی حقوق ایمان مزاری پر بغاوت کا مقدمہ درج
شیریں مزاری کی صاحبزادی، کارکن انسانی حقوق ایمان مزاری پر بغاوت کا مقدمہ درج

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی صاحبزادی، کارکن انسانی حقوق اور مشہورومعروف وکیل ایمان زینب مزاری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ طلبہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ سمیت احتجاج میں شریک سیکڑوں طلبہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ایمان مزاری کے خلاف مقدمے میں بغاوت کی دفعہ 120 بی شامل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

میمن گوٹھ کے نزدیک کراچی کا سب سے بڑا جوئے کا اڈہ دریافت، 100ملزمان گرفتار

مقدمے کے متن میں کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعہ 186، سڑک بند کرنے کی دفعہ 341، دفعہ 353 اور بلوے کی دفعات 147 اور 159 بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں بغاوت اور بلوے کی دفعات ریاست مخالف نعرے لگانے کے باعث شامل کی گئی ہیں۔

شہرِ اقتدار کے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کرکے سیل کردی گئی۔ بلوچ طلبہ نے آج سے 2 روز قبل نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا جس میں مبینہ طور پر ریاست مخالف نعرے لگائے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف نعروں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

Related Posts