کراچی: ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزم بابر ڈوسانی کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بابر ڈوسانی جو کہ کار شو روم کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کی خرید وفروخت میں ملوث ہے۔
جس پرانکوائری نمبر 10/2022 درج کر کے، ایف آئی اے، کارپوریٹ کرائم سرکل، کراچی نے نجی حوالا/ ہنڈی ایجنٹ بابر ڈوسانی ولد اقبال ڈوسانی کے کار شو روم میسرز ڈوسانی موٹرز واقع دکان نمبر 4، FL-23، گلشن جمال راشد منہاس روڈ کراچی پر چھاپہ مارا۔
ملزم فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) 1947 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی بل / پرچی کے بغیر کار شو روم کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں مصروف تھا.کار شو روم کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ساتھ انوائسز اور پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔
یہ بات سامنے آئی کہ ملزم غیر ملکی ترسیلات زر کی بیرون ملک منتقلی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے اور امریکی ڈالر سمیت مختلف غیر ملکی کرنسیوں کو بغیرکسی بھی رسید / پرچیوں کے اجراء کے، مختلف افراد/ فریقین کو فروخت/سپلائی کر رہا ہے، جو کہ امریکی ڈالر کی قیمتوں میں افراط زر اور ملک کے معاشی نظام کو نقصان پہنچانے کی ایک بنیادی وجہ ہے۔
مزید پڑھیں: پشاور میں تھانے پر دستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے