پشاور،بی آر ٹی میں کرپشن کے خلاف عدالتی حکم پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KP govt instructs to continue development work on BRT project

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی میں مبینہ کرپشن کے خلاف عدالتی حکم پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہے۔

ایف آئی اے کی ٹیم کا میگا پراجیکٹ کا پہلا دورہ ، خیبر پختونخوا حکومت کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی میں مبینہ کرپشن کے خلاف عدالتی حکم پر ایف آئی اے نے تحقیقات کاآغاز کردیا۔

تحقیقاتی ٹیم کے پانچ رکنی وفد نے بی آر ٹی کا پہلا دور کیا ،،ایف آئی اے ٹیم نے چمکنی بس ٹرمینل پر بسوں کی حالت دیکھی اور ہائی کورٹ میں جمع کئے گئے معلومات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: بی آر ٹی اور مالم جبہ ریفرنسز تیار ،حکم امتناع کی وجہ سے کارروائی نہیں کرپارہے ،جاوید اقبال

عدالتی حکم پر شروع ہونے والے تحقیقات میں پی ڈی اے سے ریکارڈ بھی لیا گیا ہے جبکہ کئی سرکاری افسروں کے بیانات بھی قلمبند کرائے گئے ،بی آر ٹی کے پہلے دورے کے موقع پر ایف آئی اے کے تحقیقاتی ٹیم نے ٹرمینلز پر لگائے گئے مشنری کا بھی معاینہ کیا ۔

بی آر ٹی تحقیقات میں محکمہ بلدیات ،پی ڈی اے اور ٹرانس پشاور سے حاصل کئے گئے معلومات کے جائزہ کے بعد منصوبہ پر کام کرنے والے کنٹریکٹرز سے بھی انکوائری کی جائے گی۔

Related Posts