بانی پاکستان کے مجسمے کے سامنے بےباک فوٹو شوٹ، مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بانی پاکستان کے مجسمے کے سامنے بےباک فوٹو شوٹ، مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش جاری
بانی پاکستان کے مجسمے کے سامنے بےباک فوٹو شوٹ، مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش جاری

اسلام آباد: تھانہ کورال کی حدود ایکسپریس ہائی وے پر واقع کورال چوک میں قائداعظم کے مجسمے کے سامنے قابل اعتراض فوٹو شوٹ سے بانی پاکستان کی عزت پامال کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کورال چوک کے قریب بانی پاکستان کے مجسمے کے سامنے قابل اعتراض حالت میں فوٹو شوٹ کرایا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنماء راشد ملک نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پاکستان کے مجسمے کے سامنے گزشتہ دنوں قابل عتراض حالت میں فوٹو شوٹ سے بانی پاکستان کی عزت پامال کرنے کی کوشش کی گئی ، قابل اعتراض تصاویر اور ڈانس سے شہریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تصاویر کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے درست ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یہ ناقابل تلافی واقعہ رونما ہوا ہے جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے اور بابائے قوم محمد علی جناح کی تضحیک کی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ملزمان کے خلاف راشد ملک کی مدعیت میں دفعہ 294 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کی جائے گی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں  مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اعجاز اسلم مافوق الفطرت ایکشن تھرلر فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے

Related Posts