فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم کی سخت شرائط کا اطلاق ، 11اشیاء ممنوعہ قرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fbr and customs 11 items banned in pakistan

کراچی: فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم نے سخت شرائط کا اطلاق کردیاہے ، ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت 11 اشیا ء کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ مسافر کتنی غیرملکی کرنسی لے کر جاسکتا ہے۔

بیرون و اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم کی جانب سے سخت شرائط کا اطلاق کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:قومی شناختی کارڈ کی شرط فروری سے لاگو ہوگی۔ چیئرمین ایف بی آر کا اعلان

جس کے مطابق 5سال کا بچہ ایک وقت میں ایک صرف ہزار ڈالر یا اس کے مساوی اور سال میں 6ہزارڈالرکے مساوی غیرملکی کرنسی لے کر جا سکتا ہے جبکہ 6سے 18سال کا مسافرایک وقت میں5ہزارڈالر اور ایک سال میں 30ہزار ڈالر لے کر جا سکتا ہے۔

شرائط میں کہا گیاہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے مسافر10ہزارڈالراور سال میں 60ہزارڈالرلے جاسکتاہے جبکہ ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت11 اشیاء کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔

Related Posts