فضیلہ قیصر چاپلوسی کی بنیاد پر ایوارڈز تقسیم کرنے پر برہم، ویڈیو پیغام جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضیلہ قیصر چاپلوسی کی بنیاد پر ایوارڈز تقسیم کرنے پر برہم، ویڈیو پیغام جاری
فضیلہ قیصر چاپلوسی کی بنیاد پر ایوارڈز تقسیم کرنے پر برہم، ویڈیو پیغام جاری

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضیلہ قیصر نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے چاپلوسی کی بنیاد پر ایوارڈز تقسیم کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 55 سیکنڈز کی مختصر ویڈیو میں اداکارہ فضیلہ قیصر نے کہا کہ اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے، یہ مثال بچپن میں سنی تھی جس کا مطلب آج سمجھ میں آرہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

آنجہانی شین وارن کی سابق منگیتر الزبتھ کا محبت بھرا اظہارِ تعزیت

View this post on Instagram

 

A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)

معروف اداکارہ فضیلہ قیصر نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ہزاروں اداکار بہترین کام کر رہے ہیں تاہم ایوارڈز کی تقریب میں جب ان کے کام کی تعریف کا وقت آتا ہے تو چند چاپلوس لوگوں کے سوا کوئی نظر نہیں آتا۔

اداکارہ فضیلہ قیصر نے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ وہی چند چاپلوس لوگ ایوارڈز کی تقسیم کے وقت حاضر ہوتے ہیں جو نیٹ ورکنگ اور پی آر کے ماہر ہیں۔ ہم کون لوگ ہیں؟ کیا ہماری کوئی سوچ یا نظریہ نہیں؟

فضیلہ قیصر نے کہا کہ کیا ہم اندھے ہیں؟ اور دیگر فنکار بھی اداکاری کر رہے ہیں۔ کوئی مر تو نہیں گیا؟ جو لوگ اچھا کام کر رہے ہیں، ان کی تعریف کریں۔ صرف چند لوگ ایک دوسرے کو اچھا کام دلانے میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ ظلم نہ کریں۔ 

Related Posts