اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحارث رؤف اپنی کلاس فیلو اور ماڈل مزنا مسعود ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
فاسٹ بولر کے نکاح کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا، تقریب میں قریبی رشتے دار اور دوست احباب شریک ہوئے۔
حارث رؤف کی دلہن کو انسٹاگرام پر ایلور سیلون کی جانب سے انہیں دلہن کے روپ میں دیکھایا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن مزنا مسعود نے حسین ریحار کا ڈیزائن کردہ خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
دلہن مزنا مسعود کے ہاتھوں پر مہندی کے ڈیزائن کو سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ میں بڑا کرکے دکھایا گیا، جس پر فاسٹ بولرکے نام کے ابتدائی حروف اور ان کی بولنگ کی اسپیڈ ’ایچ ار 150 درج کی گئی ہے۔
قومی کرکٹر حارث رؤف نے شادی کے موقع پر کڑھائی والی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی، جس میں سنہری بٹن لگے ہوئے تھے۔
حارث رؤف کے ساتھی کرکٹرز کی جانب سے شادی کی مبارکباد پیش کی گئی، اس کے علاوہ حارث رؤف کی لاہور قلندر ٹیم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی نئے جوڑے کو مبارکباد پیش کی گئی۔