فریال محمود نے ایک بار پھر نیم عریاں لباس میں تصویر شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان کی خوبرو اداکارہ فریال محمود جو اپنی نیم عریاں تصاویر کے باعث شہ سرخیوں میں رہنے کا فن جانتی ہیں، انہوں نے ایک بار پھر انسٹا گرام پر اپنی نیم عریاں تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں وہ مختصر لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

اداکارہ فریال محمود کا شمار پاکستان کی فلم انڈسٹری میں ایک نامور اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے، فریال محمود کی اکثر و بیشتر جاری کردہ تصاویر پاکستانی معاشرے کے برعکس ہوتی ہیں جس کے باعث انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

فریال محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مختصر لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی گزشتہ دنوں پوسٹ کی گئی تصاور پر ٹرولنگ کی وجہ سے اس مرتبہ مداحوں کے تبصرے بند کردیے۔

خوبرو اداکارہ فریال محمود کی کی تصاویر کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے لیکن ان کے پرستار تبصرہ نہیں کرپا رہے۔

ماڈل فریال کا تعلق شوبز انڈسٹری کے مشہور خاندان سے ہے۔ وہ مشہور اسٹیج گلوکارہ اور اداکارہ روحانی بانو کی بیٹی ہیں جو کہ معروف ٹیلی ویژن آرٹسٹ روحی بانو کی بہن ہیں۔

مزید پڑھیں: آمنہ الیاس کی شارٹ فلم ”بلیک آؤٹ“ کی جھلک سامنے آگئی

فریال محمود بیچاری، بابا جانی اور لال عشق سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اداکارہ کا حالیہ ڈرامہ رقیب سے بہت کامیاب رہا ہے جس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے۔

Related Posts