مارکیٹ کے سرمائے میں85ارب سے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ گیا ،سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام، پیٹرولیم،پراپرٹیزسمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور کم قیمت حصص کی خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46700،46800،46900،47000اور47100پوائنٹس کی 5بالائی حد عبور کر گئیں۔

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں573.17پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس46625.12پوائنٹس سے بڑھ کر47198.29پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 176.93 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس18607.68پوائنٹس سے بڑھ کر 18784.61 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32027.33پوائنٹس سے بڑھ کر32388.43پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں85ارب 37کروڑ 23لاکھ8ہزار32روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم81 کھرب69 ارب79 کروڑ91 لاکھ15 ہزار465 روپے سے بڑھ کر82کھرب55ارب17کروڑ14لاکھ23ہزار497روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 18ارب روپے مالیت کے 42کروڑ74لاکھ45ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو16ارب روپے مالیت کے39کروڑ64لاکھ30ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر528کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے308 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ،203میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ایز گارڈ نائن 3کروڑ96لاکھ ،سروسز فیبرک 3 کروڑ 35لاکھ ،میپل لیف 2کروڑ69لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ44لاکھ اورورلڈ کال تیلی کام2کروڑ35لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھا میں1500.00روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر21800.00روپے ہو گئی اسی طرح629.000روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت11479.00روپے ہو گئی۔

واہ نوبل کے بھا میں18.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 300.00 روپے ہو گئی اسی طرح15.01روپے کی کمی سے اکے کے ڈی ہوسپیٹلیٹی کے حصص کی قیمت کم ہو کر354.99روپے پر آ گئی ۔