سابقہ بیوی کے سلمان رشدی کے متعلق شرمناک انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ٹی وی شو “ٹاپ شیف” کی میزبان اور شاتم رسول رشدی کی سابق اہلیہ پدما لکشمی نے اپنی کتاب میں سلمان رُشدی کے بارے میں انتہائی شرم ناک انکشافات کئے ہیں۔

پدما لکشمی نے اپنی نئی یادداشت “لَو، لوس اینڈ واٹ وی ایٹ” (محبت، نقصان اور ہم نے کیا کھایا) میں “مغرور” مصنف کے بارے میں کچھ انتہائی نجی باتیں درج کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

منچلے نوجوانوں کی ون ویلنگ کے دوران ٹکر، نوجوان جاں بحق

پدما کی کتاب کے مطابق رشدی کو دیکھ بھال، کھانے اور مباشرت کی مسلسل طلب رہتی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ میں ایک طبی حالت کا شکار تھی جس نے میرے لیے مباشرت کے عمل کو تکلیف دہ بنا دیا تھا اور رشدی اس بارے میں بہت حساس تھا۔

پدما کی جانب سے بار بار کے مطالبے کو مسترد کئے جانے پر رشدی اس قدر مشتعل ہوا کہ اس نے لکشمی کو “بدترین سرمایہ کاری” قرار دیا۔

کتاب کے مطابق جب پدما کی غیر تشخیص شدہ اینڈو میٹرائیوسس بیماری نے ان کی جنسی خواہش کو کم کر دیا تو ہمدردی سے عاری رشدی اس بات پر غصے میں آگیا کہ وہ فوری قربت کے لیے اب کیوں دستیاب نہیں۔

پدما اور رشدی کے درمیان قربتیں اس وقت بڑھیں جب وہ ایک اسٹرگلنگ ماڈل اور اداکارہ تھیں، جبکہ رشدی پہلے ہی 1988 میں اپنے ناول “The Satanic Verses” پر مسلمانوں کے ردعمل کے بعد مشہور ہو چکا تھا۔

لکشمی 28 سال کی تھیں اور سنگل بھی تھیں، جبکہ 51 سالہ رشدی اس وقت اپنی تیسری بیوی کے ساتھ شادی شدہ زندگی گزار رہا تھا۔

دونوں کی پہلی ملاقات 1999 میں ایک پارٹی میں ہوئی تھی۔ پدما اس وقت لاس اینجلس میں مقیم تھیں اور رشدی نے انہیں فون پر ایک دوسرے کے قریب آنے کیلئے منایا تھا۔

ان کی شادی 2004 میں ہوئی اور تین سال بعد طلاق ہوگئی۔

رشدی کے اپنی بیوی کو چھوڑنے کے بعد، ان کے اگلے چند سال خوشگوار گزرے۔

یہ جوڑا اپنے دو بیٹوں کے قریب رہنے کے لیے نصف سال لندن میں رہا۔

رشدی ہر صبح پدما کے جم جانے سے پہلے ان کا ناشتہ بستر پر لاکر دیتا تھا۔

پدما کا کرئیر اونچائیاں چھو رہا تھا اور انہیں دو شوز کی میزبانی مل چکی تھی، جبکہ تیسرے کیلئے انہیں کال موصول ہوئی تھی۔

نیوز ویک میگزین نے جب “نیو انڈیا” کے بارے میں کہانی شائع کی تو سرورق پر پدما کا چہرہ تھا۔

Related Posts