آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات کی،دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک

یورپی یونین کی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا، اس دوران انہوں نے پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Related Posts