مصر اور ترکیہ کا 10 سال سے معطل سفارتی تعلقات فوری بحال کرنے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصر کے صدر عبد الفتح السیسی اور ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے دس سال سے معطل سفارتی تعلقات کی فوری بحالی اور سفیروں کی تعیناتی پر اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیسی نے اردوان سے فون پر بات کرتے ہوئے الیکشن میں کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

چین میں تاریخی مسجد شہید کرنے پر شدید کشیدگی، مسلمانوں میں سخت غم و غصہ

مصر کے وزیر خارجہ سمیع شوکری نے اپریل میں ترکیہ کا دورہ کرکے اپنے ترک ہم منصب میولوت چاؤش اوغلو سے ملاقات کی تھی۔

دونوں فریقین نے سفارتی تعلقات میں اضافے اور دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات کی تیاری کیلئے ایک ٹائم فریم مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ 14 مئی کے صدارتی انتخابات کے بعد سربراہانِ مملکت کی ملاقات ہوسکتی ہے۔

مصری ایوان صدر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ السیسی اور ایردون نے ایک فون کال کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ملکوں اور مصری اور ترک عوام کے درمیان تاریخی گہرے تعلقات ہیں۔ دونوں نے تعلقات کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

اپریل میں مصری وزیر خارجہ کا دورہ ترکیہ بات چیت کے اس تسلسل کے طور پر سامنے آیا تھا جو گزشتہ مارچ میں ترک وزیر خارجہ کے دورہ قاہرہ کے دوران ہوئی تھیں۔

قاہرہ اور انقرہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مرکز دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تھا۔ چاوش اوغلو نے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے 10 سال بعد گزشتہ ماہ قاہرہ کا دورہ کیا تھا۔

 

Related Posts