وزیر تعلیم سعید غنی کا مختلف اسکولوں کا دورہ، ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saeed Ghani visits educational institutions to inspect coronavirus SOPs enforcement

کراچی:وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ڈسٹرکٹ سینٹرل پہنچ گئے،صوبائی وزیر نے نیو کراچی میں گورنمنٹ گرلز کالج نیو کراچی کا اچانک دورہ کیا۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے انتظامیہ اور طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں کلاسوں میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے۔

طالبات مکمل ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے نہ خود محفوظ رہ سکتی ہیں بلکہ وہ اپنے خاندان کو بھی محفوظ بنا سکتی ہیں۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے مجیب النساء اکرام گورنمنٹ گرلز سیکنڈری کیمپس اسکول نیو کراچی کا بھی دورہ کیا ۔

اسکول کے اندر صفائی ستھرائی کے اعلیٰ انتظامات، ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد اور کلاسز میں سماجی فاصلے کے ساتھ ساتھ تمام طالبات کے ماسک پہنے ہونے اور کلاس روم میں سینیٹایز سمیت تمام اشیاء کی فراہمی پر صوبائی وزیر کا اسکول پرنسپل کو سراہا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے 14 اہلکار کورونا وائرس کا شکار

اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ مختلف سرکاری اسکول کے لئے یہ اسکول ایک ماڈل اسکول بن سکتا ہےجس طرح کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں یہ ایک قابل ستائش اقدام ہے۔

Related Posts