سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

پشاور: ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے آج صبح کے وقت محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 169 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے باعث عوام کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعد گوادر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے خوفزدہ ہو کر شہری گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

 آج سے 2 ماہ قبل 13 فروری کے روز صبح کے وقت گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے ہلکی شدت کے زلزلے گوادر کے گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں کے بعد گوادر میں بھی زلزلے کے جھٹکے

Related Posts