اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے تصورِ پاکستان کی بنیاد مدینہ کی اسلامی ریاست ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ آج عظیم شاعر، مفکر اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 144واں یومِ پیدائش ہے جبکہ ان کا خواب ایک فلاحی اور اسلامی ریاست کا تھا۔
وزیراعظم کوئی بھی فیصلہ ووٹ کے لیے نہیں کرتے، شہباز گل
وزیر اعظم 13نکاتی ایجنڈے کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 144واں یومِ ولادت آج منایا جارہا ہے
پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ درحقیت علامہ اقبال کے خواب کی بنیاد اسلامی ریاست تھی جس کا رول ماڈل مدینہ کی اسلامی ریاست اور اس کا اہم جزو ایک آزاد ملک میں قانون کی بالادستی اور پاسداری تھی۔
وزیر اعظم کے ریاستِ مدینہ کے تصور کو مدنظر رکھتے ہوئے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آج عمران خان کی جدوجہد علامہ اقبال کے تصور کے مطابق اسی ریاست کے قیام کیلئے ہے جہاں انصاف اور قانون موجود ہو۔
آج عظیم شاعر، مفکر اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 144 واں یوم پیدائش ہے
علامہ اقبال کا خواب درحقیقت اسلامی ریاست کا تھا جسکا رول ماڈل مدینہ کی اسلامی ریاست اور قانون کی بالادستی اسکا اہم جزو تھا
آج عمران خان کی جدوجہد اسی ریاست کے قیام کیلئے ہےجہاں انصاف اور قانون ہو
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 9, 2021