ٹرمپ نے مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرمپ نے مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت قرار دے دیا
ٹرمپ نے مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ یروشلم  اور بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت قرار دے دیا ہے۔ یہ اعلان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی دارالحکومت کے لیے مشرقی علاقے کا انتخاب کیا گیا ہے۔مقبوضہ مشرقی یروشلم میں بھی فلسطینیوں کو دارالحکومت دیا جائے گا۔

اپنے  امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امن منصوبے کے تحت یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیا جارہا ہے جبکہ مغربی کنارے کو آدھے حصے میں نہیں کاٹا جاسکتا۔

امن منصوبے کے تحت امریکا نے اعلان کیا کہ مغربی پٹی اسرائیلی آباد کاری کے طور پر تسلیم کی جائے گی جبکہ مغربی خطے میں نئی بستیاں بسانے پر 4 سال تک پابندی ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ہم فلسطینیوں کے نئے دارالحکومت میں اپنا سفارت خانہ کھولیں گے جبکہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو بیت المقدس تک رسائی دے گی۔ فلسطین میں 50 ارب کی سرمایہ کاری کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے دوران دستاویزات حاصل کرنے کے لیے ڈیموکریٹس کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد مسترد کردی گئی۔

ٹرمپ نے7 روز قبل  مواخذے کی کارروائی کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے اسے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ قرار دیا جبکہ دوسری جانب امریکی سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی جاری رکھی گئی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ مواخذے کی دستاویزات حاصل کرنے کی قرارداد مسترد

Related Posts