انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12 روپیہ 38 پیسے سستا ہوگیا اور انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی اور روپیہ تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے آخری شرط پوری کردی ، آئی ایم ایف

واضح رہے کہ انٹربینک میں چند روز سے ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے رہا تھا۔

قبل ازیں انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی تھی۔

Related Posts