کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے رواں سال ہونے والی بینک کی سب سے بڑی چوری میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو شریک ملزمان اور ایک سہولت کار گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے اہم ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے (2) مرکزی ملزمان سمیت (1) سہولت کار ملزم کو گرفتارکر لیا۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ملزمان میں مرکزی ملزم سلمان اللہ ولد اعزاز اللہ اور محمد امین ولد خلیل اقبال جبکہ سہولت کار ملزم ساجد ولد نور محمد شامل ہیں.ملزم سلمان اللہ سے 30 لاکھ 8 ہزار روپے برآمد کئے گئے. ملزم محمد امین سے 26 لاکھ 83 ہزار روپے برآمد کئے گئے. ملزم محمد ساجد سے 12 لاکھ 82 ہزار روپے برآمد کئے گئے.
ایس ایس پی سٹی سرفراز احمد کے مطابق تینوں ملزمان سے 69 لاکھ 73 ہزار روپے اور لوٹی ہوئی رقم میں سے خریدی گئی گاڑی مالیتی 10 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کی گئی. ملزمان سے دیگر مرکزی ملزمان کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کیس میں اب تک 16 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں. مجموعی طور پر 16 ملزمان سے 3 کروڑ 78 لاکھ 59 ہزار روپے، سونا مالیتی 2 لاکھ 20 ہزار، گاڑی مالیتی 10 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کی گئی۔ ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر مرکزی ملزمان کیلئے مزید چھاپہ مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو نقصان پہچانے والوں سے بات نہیں ہوگی، شیخ رشید احمد