کیریئر کے بدترین دنوں میں اہلیہ سے اچھا برتاؤ نہیں کیا، کوہلی کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیریئر کے بدترین دنوں میں اہلیہ سے اچھا برتاؤ نہیں کیا، کوہلی کا اعتراف
کیریئر کے بدترین دنوں میں اہلیہ سے اچھا برتاؤ نہیں کیا، کوہلی کا اعتراف

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیریئر کے بدترین دنوں میں ان کا برتاؤ اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما سے درست نہیں تھا۔

سابق بھارتی کپتان نے ایک تازہ انٹرویو میں کرکٹ کیریئر کے برے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس تمام دورانیے میں وہ غصیلے اور جلد اشتعال میں آنے والے بن گئے تھے۔

کوہلی نے کہا کہ میں اپنی خواہش کے مطابق کارکردگی نہیں دکھارہا تھا چناں چہ میں نے سوچا کہ اگر میں ایک برا کھلاڑی ہوں تو مجھے اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ میری طبیعت میں اشتعال اور غصے کی وجہ سے میرا اپنی بیوی انوشکا اور میری فیملی کے ساتھ میرا سلوک ٹھیک نہیں تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر آپ کو برے حالات کا سامنا ہو تو اپنے مقصد کو مت چھوڑیں بلکہ ایک قدم پیچھے ہٹ کر دوبارہ جائزہ لیں اور اس سے آپ اپنے مقصد میں مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا عالمی ٹی 20 کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ویرات کوہلی کو ناقص کارکردگی کے باعث بھارتی ٹیم کی کپتان سے ہاتھ دھونا پڑے تھے، جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔

Related Posts